اسلام آباد
وزیراعظم کا خاتون رپورٹر کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد: وزیراعظم نے واقعے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خاتون رپورٹر کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدف نعیم کی ہلاکت پر شدید دکھ ہے، اندوہناک پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔
انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں، مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔