افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے آوٹ ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی
سری لنکا نے اہم میچ میں افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جس کے ساتھ ہی افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ افغانستان ایونٹ سے آوٹ ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔
میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
افغان بیٹر رحمٰن اللّٰہ گرباز نے 28 اور عثمان غنی نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سری لنکا نے145 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ بیٹر دھنن جیا دی سلوا 66 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔
گروپ اے میں افغانستان نے اب تک 4 میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں ۔ گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے پہلے ہی 5،5 پوائنٹس ہو چکے ہیں۔ افغانستان5واں میچ جیت لے تو بھی اس کے ٹوٹل 4 پوائنٹس ہوں گے