خیبر پختونخواہ

عائشہ گلالئی عمران خان سے شادی کی خواہشمند تھیں، نجی ٹی وی کا دعویٰ

پشاور: نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ عائشہ گلا لئی نے عمران خان کو شادی کی آفر کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا جس پر اب انہوں نے پارٹی قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ لگا دی ہے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی عمران خان سے شادی کرنے کی خواہش مند تھیں لیکن عمران خان نے ان کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا جس کے بعد عائشہ گلا لئی نے خود کے لئے آسان راستہ تلاش کیا ہے اور اسی میں اپنی خیر سمجھی ہے۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے عمران خان اور ان کے قریبی لوگوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ عمران خان کو ملک کی خواتین کے لئے غیر مناسب قرار دیاتھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close