اسلام آباد
عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر
اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پارٹی چیئرمین پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جب کہ عائشہ گلالئی نے دعوی کیا ہے ان کے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق 99 کے تحت کارروائی کی جائے اور انہیں ناہل کیا جائے جب کہ حلقہ این اے 56 کی نشست پر دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔