Featuredاسلام آباد

واقعے سے سیاسی فائدہ اٹھانا قابل مذمت اور الزام تراشیاں کرنا افسوسناک ہے

اسلام آباد: عمران خان کا مسئلہ آرمی چیف کی تعیناتی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ’’شارٹ مارچ‘‘ہوچکا تھا، وزیرآباد میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، کل کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کا میڈیکل تک نہیں ہوا، کل کے واقعے سے سیاسی فائدہ اٹھانا قابل مذمت ہے، واقعے کے بعد الزام تراشیاں کرنا افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کو گالیاں دیتا ہے عمران خان کہتا تھا 20 لاکھ افراد لاؤں گا، جہاں فائرنگ کا واقعہ ہوا وہاں پر 2500 لوگ تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی، وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے دست بردار نہیں ہو رہی، عمران خان کا مسئلہ آرمی چیف کی تعیناتی ہے، عمران خان مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتا تھا، آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، نواز شریف نے سب سے زیادہ آرمی چیف تعینات کیے، اس بار شہباز شریف آرمی چیف تعینات کریں گے، عمران خان اداروں کو گالیاں دیتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close