Featuredاسلام آباد

ریاستی اداروں پر الزامات ، حکومت کا عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سرکاری املاک اور عمارات پر جلاؤ گھیراؤ، پرتشدد سرگرمیوں اور اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

حکومت نے ریاست اور اداروں کے خلاف الزامات پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا کہ آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی کی جائے گی، کارروائی کرنے کے لیے آئینی اور قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گورنر ہاؤس پنجاب سمیت دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد سرگرمیوں پر الگ سے کارروائی ہوگی۔ نجی املاک پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے حملوں سمیت آئین اور قانون کے منافی اقدامات پر قانون کے روشنی میں تمام ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close