سندھ
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں، نومنتخب وزیراعظم کو چودھری نثار سے دور رہنا چاہیئے، ڈاکٹر عاصم حسین
کراچی: پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ نیب پر اعتماد نہیں، نیب لوگوں کو تنگ کیلئے بنایا گیا ہے، شاہد خاقان اچھے آدمی ہیں ان کو ویلکم کہتا ہوں، شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کا وزیراعظم نہیں ملک و قوم کا وزیراعظم بننا چاہیئے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ملک مشکل حالات میں گھرا ہوا ہے، حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے اور شاہد خاقان خود کو چودھری نثار سے دور رکھیں۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ مجھے ایسی بہت سی باتوں کا علم ہے جو جعلی ہیں، نیب نے نواز شریف کے کیس دبا دیئے۔ ان کا کہنا تھا میرے دل میں نہیں ان لوگوں کے دل میں چور ہے، میرا سب کچھ ملک میں ہے باہر کیوں بھاگوں گا۔