چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفے کا مطالبہ
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ غیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک کی مذمت
سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، پارلیمانی کمیٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، مطالبہ ہے کہ متاثرہ فریق کی دارخوست کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے، عمران خان کی پریس کانفرنس میں کیے گئے چاروں مطالبات کی پرزور تائید کی گئی، کمیٹی نے سپریم کورٹ سے چاروں مطالبات پر فوری ایکشن کی توقع ظاہر کی۔
اعلامیے میں سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ غیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک کی مذمت کی گئی ہے، پارلیمانی پارٹی نے قائم کردہ اسپیشل کمیٹی کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔