نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا حکام کے مطابق کراچی کے صارفین سے ستمبر تا نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی، کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے لیکن عوام 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادا کریں گے۔
حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی جبکہ کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔
کراچی کے صارفین کو بجلی فی یونٹ 43روپے 38پیسے میں پڑتی ہے جس پر حکومت 17روپے 29پیسے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے، صارفین کو 29روپے 9 پیسے میں بجلی دی جاتی ہے۔
نیپرا نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک متابدل سستی بجلی کے پلانٹ فوری لگائے، کے الیکٹرک کے مطابق متبادل توانائی کا پلانٹ 2024 میں لگایا جائے گا۔
چیئرمین نیپرا کے مطابق حکومت کے ای کو 10 روپے یونٹ بجلی دے رہی ہے، کے ای خود اپنی بجلی 37روپے میں پیدا کرتی ہے۔