Featuredاسلام آبادتجارت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی : حکومت
اسلام آباد : حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔