خیبر پختونخواہ

صوابی، تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، گاڑی سے 75 کلو گرام بارودی مواد برآمد

صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی پولیس نے مبینہ طور پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 75 کلو گرام بارودی مواد اور دیگر دھماکہ خیز آلات برآمد کر لئے، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق صوابی میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس افسران کی ہدایت پر مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم ہیں، جن پر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ تھانہ کالو خان پولیس کی جانب سے معتبر کوٹھے کے مقام پر قائم ناکہ بندی پر چیکنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران ناکے سے کچھ فاصلے پر 2 نامعلوم افراد گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا، تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ ایس ایچ او تھانہ کالو خان کے مطابق ملزمان کی جانب سے چھوڑی گئی گاڑی کو چیک کرنے کے لئے بم ڈسپوزل یونٹ عملے کو طلب کر لیا گیا، جنہوں نے گاڑی سے 75 کلو گرام بارودی مواد، 400 ڈیٹونیٹرز اور 800 گز پرائما کارڈ برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او شفیع الرحمٰن کے مطابق گاڑی اور بارودی مواد کو قبضہ میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close