انٹرٹینمنٹ

بنگلادیشی ماڈل نے شوہرسے ویڈیو کال کے دوران خود کشی کرلی

ڈھاکہ: بنگلا دیش کی معروف ماڈل ریسیلا بنت وزیر نے شوہر کے ساتھ ویڈیو کال کے دوران اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں اور ماڈل کی خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، حال ہی میں بھارتی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور ماڈل و اداکاراؤں کی خودکشی کی خبریں میڈیا پر چھائی رہیں، ابھی یہ معاملہ ٹھنڈا ہوا ہی تھا کہ بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی ماڈل ریسیلا بنت وزیر کی خودکشی کی خبر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ریسیلا اپنے شوہر سے ویڈیو کال پر بات کررہی تھیں کہ انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، شوہر کے اطلاع کرنے پر پولیس ریسیلا کے گھر پہنچی جہاں وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، لاش ملنے کے فوراً بعد ریسیلا کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ریسیلا نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کیوں کیا اس کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ریسیلا نے یہ انتہائی قدم اٹھایا اور پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔ واضح رہے کہ ریسیلا کی ایک تین سال کی بیٹی بھی ہے جو حادثے کے وقت اپنی نانی کے گھر پر تھی، ریسیلا ماڈلنگ کے ساتھ انگلش لٹریچر میں گریجویٹ کررہی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close