ریچا چڈھا کو بھارتی فوج سے متعلق ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا
اداکارہ ریچا چڈھا کو بھارتی فوج کے کمانڈر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا
فلمساز اشوک پنڈت نے جمعرات کو انکے خلاف ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں شکایت کا اندراج کراتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ لیفٹننٹ جنرل اوپیندرا دیودی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی فوج پاکستان میں شامل آزاد کشمیر کو لینے کے لیے بھارتی حکومت کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔
فوجی کمانڈر کے اس بیان پر ریچا شرما نے تین الفاظ گلوان کہے ہائے، تحریر کیے۔ جس پر ان کے خلاف ایک طوفان اُمڈ آیا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا جس پر انہوں نے نہ صرف اپنی یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کی بلکہ اس پر معذرت بھی کی۔
دراصل ریچا چڈھا نے گلوان کہے ہائے کے الفاظ 2020 میں بھارتی فوج کے چینی فوج سے ہونے والی جھڑپ کے تناظر میں کہے جس میں چینی فوج نے بھارتی سورماؤ کو ناکوچنے چبوادیے تھے اور بھارتی سینا وہاں سے نہ صرف پسپا ہوئی، بلکہ بعد میں چینی شرائط پر معاہدہ بھی کیا تھا۔