Featuredاسلام آباد

سیاسی استحکام قبل ازوقت الیکشن سے آئے گا : شیخ رشید

نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہوگیا ہے، اب عوامی رائے عامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی

اسلام آباد : نیا آرمی چیف کسی سیاست دان کے ساتھ نہیں ملک اور عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ عمران خان 25 دن سمری پر بیٹھا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں نے بھی کہا ہے کہ معاشی اور سیاسی عدم استحکام گھمبیر ہوگیا ہے۔ فوج نے سیاست سے دور رہنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، جو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا آرمی چیف کسی سیاست دان کے ساتھ نہیں۔ ملک اور عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ سیاسی استحکام قبل ازوقت الیکشن سے آئے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہوگیا ہے، اب عوامی رائے عامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نئے اسکرپٹ میں معاشی و سیاسی عدم استحکام اور دیوالیہ سے نجات کی کوشش ہوگی۔ عوام کے مسائل کی کسی کو فکر نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close