اسلام آباد
سیاستدان لڑتے رہیں تو دوسرے اداروں کو مداخلت کا موقع ملتا ہے
اسلام آباد : عمران نے شہباز کے منتخب آرمی چیف کی حمایت کرکے اچھا کیا ، اگر یہ رویہ اپنائیں تو سیاست میں استحکام آسکتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے آج تک جو بھی معاملہ اٹھایا خود اس سے پیچھے ہٹ گئے، ان کی حقیقت ان کے ورکرز کے سامنے آگئی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی حمایت کرکے اچھا کیا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان اگر یہ رویہ اپنائیں تو سیاست میں استحکام آسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان لڑتے رہیں تو دوسرے اداروں کو مداخلت کا موقع ملتا ہے۔