لاہور : کیا آرٹیکل 14 کی شق صرف ریاست کے طاقتوروں پر لاگو ہوتی ہے؟
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کیس میں ججز سے پوچھتا ہوں انصاف کدھر ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف 15 ایف آئی آر درج کردی گئیں، آئین کے آرٹیکل 14 سے مراد انسان کے وقار کی ناقابل تسخیریت ہے۔
عمران خان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ویڈیو کے ذریعے سینیٹر اعظم سواتی کی تذلیل کی گئی۔ انہیں برہنہ کیا گیا، تشدد کیا گیا۔ کئی ہفتوں سے اعظم سواتی نے سپریم کورٹ سے انصاف کی درخواست کی۔ کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب غصے اور مایوسی کا اظہار کیا گیا تو انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔ پورے ملک میں اعظم سواتی کے خلاف 15 ایف آئی آر درج کردی گئیں۔ معزز جج صاحبان سے پوچھتا ہوں کہ اس سب میں انصاف کہاں ہے؟
Article 14 of our Constitution refers to "Inviolability of dignity of man”; so my question to our Honourable SC Judges is whether this provision is only applicable to the powerful of the State & for everyone else there is no protection of their basic human dignity?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 28, 2022
ان کا کہنا تھا کہ کیا آرٹیکل 14 کی شق طاقتور ریاستی عہدیداروں کیلئے منتخب طور پر لاگو کی جائے گی؟ آئین کے آرٹیکل 14 سے مراد انسان کے وقار کی ناقابل تسخیریت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ معزز سپریم کورٹ کے جج سے سوال ہے کہ کیا یہ شق صرف ریاست کے طاقتوروں پر لاگو ہوتی ہے؛ باقی سب کے لیے ان کے بنیادی انسانی وقار کا کوئی تحفظ نہیں ہوتا؟