Featuredاسلام آبادتجارت
کراچی کیلئے بجلی 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری
اسلام آباد : نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
قیمت میں کمی کی منظوری اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ 2 روپے 15 پیسے کمی سے کے الیکٹرک صارفین کو 3 ارب 60 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکڑک نے اپنے وسائل سے 32 روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔ سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت 12 روپے ایک پیسے فی یونٹ تھی۔
کے الیکڑک حکام کا کہنا تھا کہ فرنس آئل اور ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا فرق پڑا۔ چیئرمین نیپرا نے سوال کیا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی؟ کیا نیپرا سے ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی پیشگی اطلاع دی گئی؟
کے الیکڑک حکام نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار کے لحاظ سے قوانین پر عملدرآمد کیا گیا۔ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 6 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔