پینٹاگون: چین نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی تیار کر رہا ہے
امریکا نے چین کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے جوہری اثاثوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
چین کی فوج سے متعلق پینٹاگون کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بیجنگ اپنے بیلسٹک میزائل جدید بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، چین نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی تیار کر رہا ہے، 2800 سے زائد طیاروں کے ساتھ چینی فضائیہ دنیا کی تیسری بڑی قوت ہے۔
پینٹا گون کی رپورٹ میں چین کو امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق چین کے پاس 400 سے زیادہ آپریشنل نیوکلیئر وارہیڈز ہیں، چین کے جوہری وارہیڈز کی تعداد سال 2035 تک 15 سو تک ہو جائے گی۔