اسلام آباد

عمران خان سے موقع کس نے مانگا ہے، انتخابات اپنے وقت پر ہونگے

اسلام آباد: عمران خان ملک کی معیشت کی فکر نہ کرے الحمدللہ مستحکم ہو رہی ہے

ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سے موقع کس نے مانگا ہے، انتخابات اپنے وقت پر ہونگے، عمران خان سے مشورہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

شازیہ مری عمران خان کی کیا مجال وہ پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرے، عمران خان نے تو ابھی تک اسپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ استعفیٰ بھی نہیں بھیجا، عمران خان سیاست میں زندہ رہنے کیلئے میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کی معیشت کی فکر نہ کرے الحمدللہ مستحکم ہو رہی ہے، نیازی صاحب ملک کی معیشت جادو اور تعویذ سے ٹھیک نہیں ہوتی، جب الیکشن ہونگے تو عمران خان کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close