سندھ

یہ عمران خان کو راستے سے ہٹانے کےلیے اکھٹے ہوئے ہیں : عمران اسماعیل

کراچی: اسمبلیاں توڑنے کے بعد اگر پنجاب میں ضمنی انتخاب ہوئے تو عمران خان سوئپ کرلیں گے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ  حکومت اس وقت تحریک عدم اعتماد بھی نہیں لاسکتی، حکومت کا خرید و فروخت کا راستہ بند ہے

عمران اسماعیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج کوئی نئی بات نہیں کی، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کیلئے تیار ہیں، ون پوائنٹ ایجنڈا یہ کہ الیکشن کی تاریخ دیں، اسمبلیاں توڑنے کے بعد اگر پنجاب میں ضمنی انتخاب ہوئے تو عمران خان سوئپ کرلیں گے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کے نتیجے میں پنجاب میں 5سال کیلئے پی ٹی آئی کی مضبوط حکومت بن جائے گی، اگر یہ اپنی خواہش کے مطابق بھی الیکشن کراتے ہیں تو بھی پنجاب میں ٹف ٹائم ملے گا، خان صاحب نے حکومت کو کہا ہے اگر بات کرنا چاہتے ہیں تو بیٹھیں، اگر الیکشن پر بات نہیں ہوئی تو جس وقت عمران خان کہیں گے اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت تحریک عدم اعتماد بھی نہیں لاسکتی، حکومت کا خرید و فروخت کا راستہ بند ہے، جس کمیٹی میں رانا ثنا موجود ہوں اس کمیٹی سے بات نہیں ہوسکتی، ہم نے اسمبلیاں تحلیل کی تو پاکستان 66 فیصد نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوں گے، مسلم لیگ (ن) کی طرح الیکشن کمیشن بھی ایک پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماایک دوسرے پر الزامات لگاتے تھے، آج عمران خان کو بیج سے ہٹالیں تو یہ ایک دوسرے کے خون پیاسے ہیں، یہ عمران خان کو راستے سے ہٹانے کےلیے اکھٹے ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close