سندھ

نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے، بلاول زرداری

کراچی: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری کی طرف سے کوئٹہ کے شہداء وکلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئٹہ میں وکلا کے خون کی ہولی کھیلنے والے ابھی تک قابو میں نہیں آئے،  نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے، تمام شہید وکلا کے خاندانوں سے وعدہ ہے کہ ہم ان کے غم میں شریک ہے، پیپلزپارٹی ملک کے تمام شہدا کی حقیقی وارث ہے اوران کے ساتھ ہے جب کہ وکلا پر حملہ آور دہشتگرد اصل میں ملک اور آئین پرحملہ آور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اصل میں قائداعظم اور قائدعوام کے پاکستان پر حملہ ہے جب کہ اس حملے کو روکنے کے لئے ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔
بلاول زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کی وارث پوری پاکستانی قوم ہے، شہید بی بی نے قربانی دیکر پوری قوم کو ایک ایسا راستہ دکھایا جو قوموں کو سرخرو رکھتا ہے، شہید بی بی کے بھائی، بہنیں، بیٹے، بیٹیاں اور جیالے دہشت گردی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سول اسپتال کوئٹہ میں خود کش دھماکے میں 56 وکلاء سمیت 76 افراد شہید اور92 زخمی ہوئے جن میں بیشتر سینئر وکلاء تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close