Featuredسندھ

کراچی کا اردو بولنے والا ہوں ، سندھ دھرتی پر فخر ہے

 کراچی: سندھ سے محبت کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے

گورنر ہاؤس کراچی میں ثقافتی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ فخر ہے کراچی کا اردو بولنے والا بیٹا ہوں، سندھ دھرتی پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دھرتی پر رہتے ہیں، ہمیں اس کی ثقافت سے پیار ہے، سندھ صوفیائے کرام کی دھرتی ہے، صوفیا نے محبت کا پیغام دیا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ محبت کے پیغام کو سندھ سے پورے پاکستان میں پھیلایا جائے،ثقافت سب کو جوڑنے کا ذریعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو آج کے دن بھی سیلاب متاثرین کو نہیں بھولنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close