اسلام آباد
خواجہ سرا بھی ہماری طرح ہی معاشرے کا حصہ ہیں
اسلام آباد : حکومت کا خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ
فیصل کریم کنڈی نے بتایا ہے کہ حکومت نے پہلی بار خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت خواجہ سراؤں کو ہر 3 ماہ میں 7 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ تمام خواجہ سرا بینظیر کفالت پروگرام کے لوکل تحصیل دفتر میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شازیہ مری نے بھی اعلان کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا بھی ہماری طرح ہی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے۔