سندھ

حالیہ برسات اور سیلابی تباہی نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے

کراچی: موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی سازی کی اشد ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا آرٹس کونسل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا نے تسلیم کیا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں انتہائی شدید ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اہم ذمے دار ترقی یافتہ ممالک ہیں، سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی سازی کی اشد ضرورت ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حالیہ برسات اور سیلابی تباہی نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے، متاثرین کی بحالی کے لیے ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس کیے،سندھ حکومت متاثرین کے گھروں کی فوری بحالی کی کوشش کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوئٹزر لینڈ میں سیلاب سے تباہ کاریوں کو تفصیلی طور پر پیش کیا جائے گا، آج ہم موہن جودڑو پر موسمی تبدیلیوں کے اثرات پر غور کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close