آرمی اور عدلیہ کیخلاف بدزبانی کی گئی ، ان کیخلاف ایکشن کیوں نہیں کیا؟
اگر ایکشن نہیں لیا جاتا تو ہمیں اس اسمبلی میں نہیں بیٹھنا چاہیے
اسلام آباد : جو بندہ چیف جسٹس کو نہیں بخشتا، ڈی جی آئی ایس آئی کو نہیں بخشتا، تو ہم کہاں ہیں۔
نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دوست محمد مزاری صاحب پر کس بات کا کیس بنایا جا رہا ہے؟ وہ ان کے باپ دادا کی زمین ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس آرمی چیف نے عمران خان کو وزیر اعظم بنایا، اس پر تنقید کی جا رہی ہے، ہم تو عام شہری ہیں۔ جو بندہ چیف جسٹس کو نہیں بخشتا، ڈی جی آئی ایس آئی کو نہیں بخشتا، تو ہم کہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے وفاقی حکومت سے گلہ ہے کہ جو پاکستان کی عدلیہ کیخلاف باتیں کرتا ہے اس کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ کیوں نہیں کیا؟ مجھے حکومت پر حیرانی ہے ٹی ٹی پی اور اس بندے میں کیا فرق ہے۔
نور عالم خان نے کہا کہ ایم این ایز پر پچیس کروڑ لینے کا الزام لگاتا ہے اور خود گھڑیاں بیچتا ہے۔ آرمی اور عدلیہ کیخلاف بدزبانی کی گئی ہے، ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔ اگر ایکشن نہیں لیا جاتا تو ہمیں اس اسمبلی میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔ پتہ نہیں کس کے ایجنڈے پر عمران خان ایسا کر رہا ہے۔