Featuredاسلام آبادتجارت

پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں روپے کی قدر میں مزید گراوٹ ہوسکتی ہے، پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سے کم ہوگئی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے سیلابوں نے معاشی ترقی کو متاثر کیا، جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح 6.5 کی بجائے 6.3 فیصد رہے گی، جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 26.6 فیصد ہے، سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد ہے، بنگلادیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد ہے، بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو پے در پے نقصان پہنچایا ہے، پاکستان میں سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کو بڑا نقصان پہنچا، سیلاب سے گندم کی بوائی متاثر ہو رہی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں روپے کی قدر میں مزید گراوٹ ہوسکتی ہے، پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close