اسلام آباد

نیب نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کو درست تسلیم کرلیا

اسلام آباد: نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جائے گا۔

نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا جس میں نیب نے مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی بریت کو درست تسلیم کرلیا۔

نیب فیصلے سے پراسیکیوشن برانچ کو بھی آگاہ کردیا گیا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کی منظوری دے دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close