اسلام آبادتجارت

اوگرا کی 16 دسمبر سے پٹرول 9 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش

اسلام آباد: اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی

اوگرا نے پٹرول 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سمری پیٹرولم ڈویژن کو ارسال کردی۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے جس میں 16 دسمبر سے پٹرول 9 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ 16 دسمبر سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن مزید بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پر آئل کمپنی مارکیٹنگ کمپنی کا مارجن دو روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایک روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close