Featuredاسلام آباد

یقین ہے عمران خان آج اسمبلی توڑنے کا اعلان کردیں گے

اسلام آباد : عمران خان ان کی ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگے گا

سابق وزیر داخلہ اور عمران خان کے اتحادی شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے سے معلوم تھا، یہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ ساری گیم خراب کرنے کیلئے حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا معاملہ بھی ان لوگوں کے ہی گلے پڑے گا۔ اس معاملے میں بھی یہ خراب ہوں گے، آخر الیکشن کی طرف ہی جانا ہوگا۔ عمران خان ان کی ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ حکومت یہ کام بھی کرلے، نقصان انہی کا ہوگا۔ یقین ہے عمران خان آج شام اسمبلی توڑنے کا اعلان کردیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close