سندھ

ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہے: شازیہ مری

کراچی: پاکستان ایک تھپڑ کے نتیجے میں دوسرا گال پیش کرنے والا نہیں ہے، پاکستان تھپڑ کا جواب تھپڑ سے دے گا۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نفرت کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان ایک تھپڑ کے نتیجے میں دوسرا گال پیش کرنے والا نہیں ہے، پاکستان تھپڑ کا جواب تھپڑ سے دے گا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کی، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے ہونے چاہئیں، بلاول بھٹو دن رات پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر اٹھارہے ہیں، بلاول بھٹو نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا جواب دیا، بھارتی حکومت نفرت کو فروغ دے رہی ہے، بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی بھرپور ترجمانی کی۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایشیائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی بات پر تنقید کی گئی، ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمان کو دہشت گردی سے جوڑا جارہا ہے، مودی سرکار بھارت کی نمائندہ جماعت نہیں ہے، ہم اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں ہمیشہ ملک کا دفاع کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close