لاہور: نیب جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھا، جنرل (ر) باجوہ نے میری مخالفت کے باوجود سب کو این آر او دیا
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی دو آزاد سیاسی جماعتیں ہیں، ق لیگ کی جنرل باجوہ کے حوالے سے اپنی پالیسی ہے جب کہ تحریک اںصاف یہ سمجھتی ہے کہ موجودہ حالات کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ امریکا میری حکومت گرانے میں کتنا ذمہ دار ہے کچھ نہیں کہہ سکتا اسی لیے سائفر کی انکوائری چاہتا تھا جو کہ نہ ہوئی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نیب جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھا، جنرل (ر) باجوہ نے میری مخالفت کے باوجود سب کو این آر او دیا، موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کے ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں اور میری حکومت گرانے کا واحد ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں۔
ق لیگ کے ن لیگ سے متوقع مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ق لیگ ایک آزاد جماعت ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) سے مذاکرات کر سکتی ہے تاہم چوہدری پرویز الہی نے لکھ کر مجھے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے دی ہے، جمعہ کو یہ ایڈوائس گورنر کو بھیج دوں گا۔