بھارتی رقاصہ نورا فتیحی نے فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں شائقین کے دل جیت لیے
نورا فتیحی نے عربی نامور گلوکاراؤں بلقیس، رحمہ ریاض اور منال کے ساتھ مل کر اپنے گانے ’لائٹ اپ دی اسکائے‘ پر لائیو پرفارمنس دی۔
بھارتی رقاصہ نورا فتیحی نے فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنی لائیو پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے۔
فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل دوحہ میں شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
نورا فتیحی نے عرب سے تعلق رکھنے والی نامور گلوکاراؤں بلقیس، رحمہ ریاض اور منال کے ساتھ مل کر اپنے گانے ’لائٹ اپ دی اسکائے‘ پر لائیو پرفارمنس دی۔
Nora Fatehi The Global Icon 🖤🙌🏼
What journey Nora, I am so proud of you love @norafatehi you made us so proud and I am proud to be a Nora Fatehi Fan! Love you ❤️😘 #NoraFatehi #NoraFIFAWorldCup #NoraFifaClosingCeremony pic.twitter.com/aM80zA9gm6
— Nora Fatehi | 🇲🇦 (@norafatehilovnt) December 19, 2022
نورا فتیحی لائیو پرفارمنس میں سیاہ رنگ کے فرل والے ٹاپ اور ٹائٹس پہنے بہت خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔
اختتامی تقریب کے دوران اداکارہ کو بھارت کی نمائندگی کرتا دیکھ کر بھارتی صارفین سوشل میڈیا پر فخر کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے نورا فتیحی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں نورا فتیحی کو پرفارم کرتے دیکھنا میری آنکھوں کے لیے سب سے دلکش منظر تھا۔
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ نورا فتیحی اور دیپیکا پڈوکون ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کی جان تھیں، آپ مانیں یا نہ مانیں، ان کو دیکھ کر خوشی تو آپ کے بھی چہرے پر آئی تھی۔