Featuredخیبر پختونخواہ

بنوں میں یرغمال بنائے گئے سی ٹی ڈی اہل کاروں کو رہا کرالیا گیا

پشاور: بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن میں تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تمام دہشت گرد مارے گئے، دو اہل کار شہید اور ایس ایس جی افسر سمیت 15 زخمی ہوگئے ، یرغمال بنائے گئے سی ٹی ڈی اہل کاروں کو رہا کرالیا گیا

دو روز قبل سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے اہل کاروں کو یرغمال بنالیا تھا اور انہیں رہا کرنے کے عوض مختلف مطالبات پیش کیے تھے جن میں افغانستان کی طرف محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تاہم ناکامی کے بعد آج سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل سیل کرکے گھیرے میں لیا اور آپریشن شروع کردیا جس میں ہیلی کاپٹر اور پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن وقفے وقفے سے دو طرفہ فائرنگ ہوئی اور مقابلے میں تمام دہشت گرد مارے گئے جس کے بعد کمپاؤنڈ کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close