Featuredاسلام آباد

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے تفصیلات سامنے رکھ دیں

میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو ہوا

اسلام آباد: میں پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ بھی خود خریدتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نے اپنے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا اور اگر ایسا کرتا بھی تو بطور وزیر خارجہ یہ میرا استحقاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو ہوا ہے، دیگر لوگ شاید چھٹی منانے بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں مگر میری محنت کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل گیا، میرے بیرون ملک دوروں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی فوائد حاصل ہوئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ ہماری جی 77 اصلاحات کی دستاویز کو ملاحظہ کریں، دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی فنانشل ادارے امیر ممالک کے بجائے غریب ممالک کو فائدہ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close