سندھ

سندھ حکومت ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریاں واپس لے : الیکشن کمیشن

کراچی: الیکشن کمیشن سندھ نے سندھ حکومت کوایڈمنسٹریٹرز کی تقرریاں واپس لینے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن سندھ نے کراچی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے ان کی تقرریوں کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کے محکمہ بلدیات سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جن ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے وہاں سرکاری افسران اور اہلکاروں کے تبادلے اور تقرریاں نہیں کی جاسکتیں۔

خط میں کہا گیا ہے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونےکہ باوجود کراچی میں ضلع شرقی اور کورنگی جبکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں لہذا ان افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے یا بلدیاتی انتخابات کے اختتام تک موخر کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close