اسلام آباد

مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری

اسلام آباد: اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ14 کی قیمتوں میں کمی

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو میں قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا، چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 7 روپے منہگا ہوا۔ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا۔

ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ چھوٹا گوشت فی کلو 5 روپے منہگا ہوا۔ گڑ، انرجی سیور، بلب اور پائوڈر دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مسور، چنے اور ماش کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم ٹماٹر فی کلو 22 روپے سستے ہوئے۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔انڈے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے۔ ایل پی جی کے سلینڈر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close