پنجاب

پاکستان میں اس وقت تک استحکام نہیں آئے گا جب تک الیکشن نہیں ہوتا

قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے

لاہور: عمران خان نے اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کیا تو کالے چور کی طرح بھاگ گئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہمارا وفد جلد پرویز الٰہی سے ملے گا اور تاریخ طے کرے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ آپ جب چاہیں اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، چوہدری شجاعت بزرگ آدمی ہیں ان کا شہباز شریف سے ملاقاتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا فائدہ ہمیں ہی پہنچے گا۔
انہوں ںے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق سے گزارش ہے کہ وہ اکانومی پر بات نہ کیا کریں، یہ تو نریندر مودی کے لبیرازم پر بات کرنے کے مترادف ہے، یہ اپنے وزیر فنانس کی بات سن لیں تو پتا چل جائے گا کہ اکانومی کا کیا حال کیا۔

انہوں ںے کہا کہ آج دہشت گردی اسلام آباد تک پہنچ گئی، ہمارے دور میں دہشت گردی نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی، افغانستان میں عدم استحکام کی قیمت پاکستان کو ادا کرنا پڑے گی، افغانستان کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کر دیا، کابینہ کا فوکس بیرون ملک دوروں پر ہے اور کیسز ختم پر ہے، پاکستان میں اس وقت تک استحکام نہیں آئے گا جب تک الیکشن نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس طلب کیا ہے، فیصلہ کیا ہے کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں، ہمارا ایک وفد چوہدری پرویز الٰہی سے ملنے جائے گا اور ووٹ کی تاریخ طے کریں گا، تمام ارکان اعتماد کا ووٹ چوہدری پرویز الٰہی کو دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جب اسمبلی میں جا کر استعفی منظور کروانے کا کہتے ہیں تو اسپیکر بھاگ جاتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 127 استعفی آئے، مریم نواز کے کہنے پر تو صفدر کا بھائی استعفی دے کر بھاگ گیا تھا، عمران خان نے اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کیا تو کالے چور کی طرح بھاگ گئے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close