پنجاب

کلثوم نواز نے این اے 120 کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ کلثوم نواز نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقہ این اے 120 پر ہونے والے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔
این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے اب تک 23 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جن میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد، پیپلز پارٹی کے فیصل میر جب کہ دیگر امیدواروں میں غلام صابر، مائیکل سرویا، محمد شکیل شاہ گیلانی، گلاب خان سرفراز، ندیم حنیف، چوہدری عابد حسین، ساجدہ میر، محمد نعمان، نور نعیم خان شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 12 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 15 سے 17 اگست کے درمیان کیا جائے گا۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل کیا تھا جس کے بعد نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کیا تھا مگر پارٹی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ تبدیل کر دیا گیا اور اب شاہد خاقان عباسی ہی اسمبلی کی مدت ختم ہونے تک وزیراعظم رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close