Featuredپنجاب

عمران خان محسن کش انسان ہے جو آج کہہ رہا ہے کہ سب کچھ جنرل (ر) باجوہ کے ہاتھ میں تھا

ہمارے مخالفین پستی میں گرچکے لیکن ہم اس سطح پر آکر جواب نہیں دے سکتے

سیالکوٹ: سوشل میڈیا ہر سیاسی مخالفین کے خلاف نازیبا کے بجائے سیاسی زبان کا استعمال کیا جائے۔

خواجہ آصف نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی جنگ آج کل سوشل میڈیا پر لڑی جا رہی ہے، دعا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ہم ملک کا دفاع اور خدمت جاری رکھ سکیں

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان محسن کش انسان ہے جو آج کہہ رہا ہے کہ سب کچھ جنرل (ر) باجوہ کے ہاتھ میں تھا، کہیں یہ کل کو سارا ملبہ مرشد پر ہی نہ ڈال دے، چیئرمین پی ٹی آئی کی غلطیوں کا خمیازہ عوام آج بھگت رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین پستی میں گرچکے لیکن ہم اس سطح پر آکر جواب نہیں دے سکتے، نواز شریف نے کبھی نازیبا زبان استعمال نہیں کارکنان بھی سوشل میڈیا پر ایسی زبان استعمال نہ کریں۔

انہوں ںے کہا کہ آنے والے الیکشن کے لیے گلی محلوں کی سطح پر کارکنوں سے رابطے قائم کیے جائیں گے، پہلے سیاسی جنگ ذاتی رابطوں سے لڑی جاتی تھی اب دور حاضر میں سوشل میڈیا پر سیاسی جنگ لڑی جاتی ہے، ہمارا سوشل میڈیا پر ابھی اتنا مضبوط رابطہ قائم نہیں ہوسکا، سوشل میڈیا ہر سیاسی مخالفین کے خلاف نازیبا کے بجائے سیاسی زبان کا استعمال کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہمیں سیاست کی بنیاد پر سزائیں دی جارہیں تھیں اُس وقت جیل میں رہائی ناممکن لگتی تھی، وزیراعظم اور وزیر بننے کی کوئی امید نہیں تھی، مگر نواز شریف اور ہم نے اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کیا اور پھر قدرت نے ہمیں انصاف دیا، جس کے بعد آج نوازشریف کا چھوٹا بھائی ملک کا وزیراعظم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close