Featuredانٹرٹینمنٹ

عامر لیاقت نازیبا ویڈیو معاملہ، لاہور کے ایک یوٹیوبر کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق کیس میں لاہور کے ایک یو ٹیوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عامر لیاقت کی موت کے چند ہفتوں قبل ان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، ان ویڈیو کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں درخواست دی تھی۔

نازیبا ویڈیو کے معاملے میں عامرلیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ گرفتار ہیں جب کہ ایف آئی اے نے اس معاملے پر لاہور کے یوٹیوبر کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیوبر کی جانب سے ہی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھیں، یوٹیوبر سے مذکورہ ویڈیو کے حصول کا ذریعہ پوچھا جائے گا۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ عامرلیاقت کی ویڈیوز اس نے اپ لوڈ نہیں کیں، یہ ویڈیوز ان کے موبائل میں تھیں لیکن انہیں نہیں معلوم کہ یہ کیسے شیئر ہوئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close