اسلام آباد دھماکے میں ملوث ملزمان اور سہولت کار گرفتار: وزیر داخلہ
اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 فور میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حملہ آور کرم ایجنسی سے چلے اور راولپنڈی میں قیام کیا اور پھر وہ ہائی پروفائل ٹارگٹ کے لیے اسلام آباد میں داخل ہوئے جسے پولیس نے ناکام بنا دیا، واقعے کی تحقیقات میں ٹیکسی ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں نکلا وہ بے گناہ تھا۔
اسلام آباد دھشتگرد حملے کے ملزمان گرفتار کر لیے ہیں اور ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا اسکا کوئی قصور نہیں تھا؛ ملزم نے ہائیر نے کیا تھا۔ دھشتگرد کرم ایجنسی سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے۔ ہم نے چار پانچ لوگوں کو راؤنڈ آپ کیا ہے۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) December 27, 2022
انہوں نے کہا کہ ہم نے چار پانچ لوگوں کو ’راؤنڈ اپ کیا ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور سمیت کرائے پر حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں 23 دسمبر کو پولیس اہلکاروں کے روکنے پر دہشت گردوں نے ٹیکسی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔ جس میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی جن میں ڈرائیور بھی شامل تھا۔