پنجاب
نوازشریف ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
چنیوٹ: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مجھے علم نہیں نوازشریف کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں۔
چنیوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ 4 برس سے نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا جس کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں اور غلط افراد کا چناؤ ہے اللہ کا شکر ہے کہ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کو خیر باد کہا۔
چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب سے اپنے عہدے سے برطرف ہوئے انہیں پارلیمنٹ کی یاد آرہی ہے اور وہ حکومت میں رہ کر بھی اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں، مجھے پتا نہیں وہ کیا چاہتے ہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ وہ ڈراما رچا کر اپنا جرم چھپانے کی کوشش میں ہیں۔