Featuredپنجاب

سیاسی عدم استحکام معاشی زوال اور قومی سلامتی تک پہنچ گیا ہے

استحکام انتخاب لائے گا جو فوج کروا سکتی ہے

راولپنڈی: آرمی چیف نے درست کہا ہے کہ معیشت اور دہشت گردی پر قومی اتفاقِ رائےضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے درست کہا ہے کہ معیشت اور دہشت گردی پر قومی اتفاقِ رائےضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آ سکتا ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی زوال اور قومی سلامتی تک پہنچ گیا ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان، عوام، فوج اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، 120 دن اہم ہیں ، استحکام انتخاب لائے گا جو فوج کروا سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close