اسلام آباد

نواز شریف نے پاناما کیس فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلیں دائر کر دیں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاناما کیس فیصلے کےخلاف 3 نظرثانی اپیلیں دائر کردیں۔ سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تین مختلف اپیلیں دائر کی گئی ہیں جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جب تک نظرثانی اپیلوں کا فیصلہ نہ ہوجائے اس وقت تک سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد روکا جائے۔
پاناما کیس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید درخواست گزار تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل کے مطابق پاناما کیس میں تین متفرق درخواست گزاروں کے باعث تین الگ الگ نظرثانی اپیلیں دائر کیں۔
نواز شریف کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ عمران خان، سراج الحق اور شیخ رشید کی درخواستیں مسترد کی جائیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 5 رکنی بینچ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دیتے ہوئے شریف فیملی کے مقدمات نیب کو بھیج دیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close