Featuredدنیا

اقوام متحدہ کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے، ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم

 کشمیری عوام کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر واشنگٹن اور نیویارک میں کشمیری تارکین وطن کی تنظیموں کی جانب سے خصوصی مہم چلائی گئی۔

اس سلسلے میں ’ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم‘ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے اور بھارتی قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو اُجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل ٹرکوں کا اہتمام کیا جو واشنگٹن اور نیویارک میں گھومتے نظر آئے۔

ان ٹرکوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 5 جنوری 1949ء کی قرارداد پر عمل درآمد کے مطالبے کے حوالے سے پیغامات آویزاں تھے۔ اس موقع پر کشمیری تارکین وطن کی جانب سے عوامی ریلیاں اور سیمینارز بھی منعقد کیے گئے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیاء کے خطے میں جوہری تناؤ کی وجہ بن چکا ہے اور اسکو حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء کے خطے میں حالات کو معمول پر لانا فضول کی مشق ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close