دنیا

بھارتی وزیرخارجہ کا پاکستانی شہریوں کو طبی ویزہ جاری کرنے کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے علاج کی غرض سے بھارت آنے کے خواہاں پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی شہری جو علاج کی غرض سے بھارت آنا چاہتے ہیں اور ان کی درخواستیں زیر التوا ہیں انہیں ویزے جاری کردیے جائیں گے بشرطیکہ ان کا کیس مضبوط ہونا چاہیے۔ سشما سوراج نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کو بھی ٹیگ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کینسر کی شکار ایک پاکستانی خاتون فائزہ تنویر نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے اپیل کی تھی کہ انہیں سرجری کی فوری ضرورت ہے لہٰذا انہیں بھارت کا ویزہ جاری کیا جائے جس کے بعد سشما سوراج نے ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ گزشتہ ماہ بھارتی وزیر خارجہ نے 4 سالہ پاکستانی بچے کو بھی ویزہ جاری کیا تھا جس کی دل کی سرجری ہونی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں وقتاً فوقتاً آنے والی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے شہریوں کو ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close