پنجاب

لاہور ہائیکورٹ نے طاہر القادری کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا

لاہور: ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکنے کے لیے انجمن تاجران نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ عدالت عالیہ نے مال روڈ پر ہر قسم کے دھرنے کے خلاف فیصلہ دے رکھا ہے، مال روڈ پر دھرنے سے دہشت گردی کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں، طاہر القادری نے مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کیا ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ طاہرالقادری کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکا جائے۔
عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد عوامی تحریک کے رہنماؤں کو بھی طلب کیا تھا لیکن پی اے ٹی کی جانب سے کوئی رہنما عدالت میں پیش نہ ہوا، عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ اس وقت مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو حکم دیا کہ وہ پی اے ٹی کی قیادت سے پوچھ کر کل عدالت میں جواب جمع کرائیں اور دھرنا شروع ہونے سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں۔
دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی پاکستان عوامی تحریک کو استنبول چوک میں احتجاجی دھرنا دینے سے روک دیاہے، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر جلسے جلوسوں کے لیے ناصر باغ مخصوص ہے، احتجاجی دھرنا دینے والوں کے خلاف سیکشن 144 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close