Featuredاسلام آباد

عمران خان کو جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی کامیابی پر افسوس ہوا

عمران خان نے کشکول ہاتھ میں لیے 4سال حکومت کی اور ملک کو مقروض بنایا

اسلام آباد: پی پی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا حکومت جنیوا سے خالی ہاتھ لوٹے گی۔

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کے برعکس عالمی دنیا سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی رہی۔

پی پی رہنما شیری رحمان کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا تھاکہ عمران خان کو جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی کامیابی پر افسوس ہوا، عمران خان نے دعویٰ کیا تھا حکومت جنیوا سے خالی ہاتھ لوٹے گی۔

وفاق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس میں عالمی ممالک اور اداروں نے عمران خان کے دعویٰ مسترد کر دیا، جنیوا کانفرس میں عالمی ممالک اور شراکت داروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کے برعکس عالمی دنیا سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی رہی،عمران خان مسلسل سیلاب زدگان کو منفی پیغام بھیج رہے ہیں،جب سیلاب عروج پر تھا اس وقت بھی عمران خان جلسے کر رہے تھے۔

پی پی کی خاتون رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کشکول ہاتھ میں لیے 4سال حکومت کی اور ملک کو مقروض بنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close