Featuredسندھ

کراچی اور حیدرآباد کا میئر پی ٹی آئی کا ہی ہوگا : حلیم عادل

کراچی: خالد مقبول بائیکاٹ کے اعلان کے ساتھ یہ اعلان بھی کردیتے کہ کارکنان پی پی کے امیدوار کو ووٹ ڈالیں

قائد حزب اختلاف سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ‏ایک بار پہر مہاجروں کی وزارت پر بیچ کر آگئے، خالد مقبول بائیکاٹ کے اعلان کے ساتھ یہ اعلان بھی کردیتے کہ کارکنان پی پی کے امیدوار کو ووٹ ڈالیں کیونکہ ان دونوں جماعتوں نے پیسے بنانے کے لیے سمجھوتہ کرلیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کا میئر پی ٹی آئی کا ہی ہوگا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ میں نے بائیکاٹ کا پہلے ہی بتا دیا تھا، یہ حکومت چھوڑ نہیں سکتے، میں کراچی اور حیدرآباد کے تحریک انصاف کے کارکنان کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں کیونکہ اب کراچی اور حیدرآباد میں پی ٹی آئی کا میئر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ سے ووٹر کا ٹرن آؤٹ کم نہیں ہوگا کیونکہ ووٹر تو پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، ایم کیو ایم کے اپنے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور سب دیکھیں گے کہ کتنی بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کیلیے نکلیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close