انٹرٹینمنٹ
ممبئی میں گاڑی چلانا اذیت ناک ہے : سونم کپور
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارتی شہر ممبئی کے ٹریفک کو اذیت ناک قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ اداکارہ کا سفر کے دوران بُرا دن گزرا جس کا غصہ انہوں نے سوشل میڈیا پر نکالا۔
سونم کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ممبئی کی آلودگی اور ٹریفک کے مسائل پر بات کی۔
It’s torturous to drive through mumbai. It’s taken me an hour to reach bandstand from Juhu. Too much construction and digging everywhere. Pollution is through the roof. What’s going on.
— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) January 14, 2023
بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جوہو میں اپنے گھر سے بینڈ اسٹینڈ کا سفر کر رہی تھی جس کے لیے مجھے ایک گھنٹے کا وقت لگا، ممبئی میں گاڑی چلانا اذیت ناک ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ شہر میں بہت زیادہ تعمیراتی کام اور جگہ جگہ کھدائی نے آلودگی میں اضافہ ہی کیا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے؟